the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



 اسرائیل اور حماس کے درمیان 72 گھنٹوں کی فائر بندی کے اختتام پزیر ہونے کے مسلسل دوسرے روز بھی غزہ میں بمباری کر کے مزید 5 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی افواج نے حماس کے ساتھ 72 گھنٹوں کی فائر بندی ختم ہونے کے بعد مسلسل دوسرے روز بھی غزہ پٹی میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی



افواج نے گھروں، مساجد، گوداموں اور ان کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا جب کہ جوابی کارروائی میں اسرائیل پر راکٹ حملے کئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی صیہونی افواج نے بمباری کر کے ایک فلسطینی کو شہید جب کہ 6 کو زخمی کر دیا تھا، 8 جون کو اسرائیلی فوج کی جانب سے شروع کئے جانے والے آپریشن ’’پروٹیکٹو ایج‘‘ میں اب تک 1900 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائی میں اب تک 60 صیہونی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.